اتنی بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں سے نکل آئے؟ صحافی انصار عباسی بھی حیران پریشان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خا ن نے اقتدار سے الگ ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کو گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی جس پر کارکنان نے لبیک کہا اور سڑکوں پر آ گئے اور اپنے لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی کال پر گزشتہ روز لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے بھر پور احتجاج کیا ، لبرٹی گول چکر کے علاقے میں شہریوں کا بڑا مجمع اکٹھا ہوا جہاں تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅں نے جوشیلے نعرے اور تقاریر سے اپنے کارکنوں کے خون کو گرمایا ۔
عمران خان کیلئے باہر نکلنے والوں کی تعداد دیکھ کر سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اتنی بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں سے نکل آئے؟؟ غیر معمولی، توقع سے بہت زیادہ۔“
اتنی بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں سے نکل آئے؟؟ غیر معمولی، توقع سے بہت زیادہ
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) April 10, 2022
انصار عباسی نے اپنے اگلے ہی پیغام میں عمران خان کو مشورہ بھی دیا اور کہا کہ ”خان صاحب بلاشبہ بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل آئے۔اس کا کسی کو اندازہ نہ تھا۔آپ سے درخواست ہے اپنے نظریہ کا پرچار کریں لیکن اس کےکیساتھ ساتھ سیاست میں نفرت کو ختم کرنے اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق بہترین اخلاق کی اپنے followers کو تعلیم دیں۔دوسرے سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی درخواست ہے۔“
خان صاحب بلاشبہ بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل آئے۔اس کا کسی کو اندازہ نہ تھا۔آپ سے درخواست ہے اپنے نظرئیے کا پرچار کریں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیاست میں نفرت کو ختم کرنے اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق بہترین اخلاق کی اپنے followers کو تعلیم دیں۔دوسرے سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی درخواست ہے۔ https://t.co/8FHqD9fTeJ
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) April 11, 2022