نئے وزیر اعظم کا انتخاب ، عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا ، جس کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ پر امن احتجاج پر کیا کہیں گے ، عمران خان نے جواب دیا کہ عزت اللہ تعالیٰ دیتا ہے ۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے کھڑے ہو کر عمران خان کا استقبال کیا۔