عمران خان نے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا : مسلم لیگ (ن) آسٹریا

عمران خان نے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا : مسلم لیگ (ن) آسٹریا
عمران خان نے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا : مسلم لیگ (ن) آسٹریا

  

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)  آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاکستان کے موجودہ حالات اور عدم اعتماد کی تحریک  کے سلسلے میں  کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے  ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا اور پوری دنیا میں جعلی خط دکھا کر لوگوں کو بے و قوف بنانے کی ناکام کوشش کی ، شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد اور اس کے اتحادی مل کر ملک کوصحیح سمت پر گامزن کریں گے ملک میں مہنگائی،بیروزگاری کو کم کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے اور امید رکھتے ہیں کہ اب ملک  ایک مرتبہ پھر صحیح سمت پر چلنے لگے گا،عمران خان نے اقتدار حاصل کیا تھا تو کسی پارٹی نے مزاحمت نہیں کی تھی مگر جب آئینی اور جمہوری طریقے سے عمران خان کو اتحادیوں نے اقتدار سے اتارا تو آگے سے مزاحمت کی ، پارلیمنٹ کو سارا دن مذاق بنائے رکھا۔شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا ہم عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دیں گے ۔

مزید :

تارکین پاکستان -