پی ٹی آئی سپین کا عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل سے)تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام محمد شیراز بھٹی کے زیر اہتمام بارسلونا میں عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاج ہوا جس میں ہزاروں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کیا۔احتجاجی تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-
احتجاج میں فلک شگاف نعرے عمران خان زندہ باد،پاکستان زندہ باد،بیرونی سازش نامنظور،امپورٹڈ حکومت نامنظور،پی ٹی آئی سپین زندہ باد بلند ہوتے رہے،اظہار یکجہتی کے اس پروگرام میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں گے، شرکا ء نےبہت بڑی تعداد میں پارٹی پرچم،بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے ۔
آخر میں صدر پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی نے اپنے خطاب میں شرکا تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے سپین کے تمام شہروں میں اظہار یکجہتی اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہم ان کو جاری رکھیں گے-