"سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی" تحریک انصاف کے کارکنان کے سڑکوں پرآنے کے بعد عامر لیاقت میدان میں آگئے

"سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی" تحریک انصاف کے کارکنان ...

  

اسلام آباد، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑگئے جس کے بعد تحریک انصاف کی اپیل پر کارکنان سڑکوں پر آگئے اور عامر لیاقت حسین کے خلاف نعرہ بازی ہوئی تو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھی اپنا موقف دیدیا۔

انسٹاگرام سٹوری میں ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ "سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی"۔

انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئرکی جس میں احتجا ج کرنے والے لوگوں کو " پاک فوج کے سربراہ اور عدلیہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے سنا جاسکتاہے"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -