حبا بخاری نے شادی کے 3ماہ مکمل ہونے پر آریز احمد کے لیے پیغام جاری کر دیا

حبا بخاری نے شادی کے 3ماہ مکمل ہونے پر آریز احمد کے لیے پیغام جاری کر دیا
حبا بخاری نے شادی کے 3ماہ مکمل ہونے پر آریز احمد کے لیے پیغام جاری کر دیا
سورس: instagram

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر اور اداکار آریز احمد کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام لکھ کر شادی کے 3ماہ مکمل ہونے پر مبارک دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی شو میں شوہر کے ہمراہ شرکت کی تھی جس میں انھوں نے ایک تصویر بنوائی جسے  پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے ساتھ لکھا کہ ” یہاں پر کچھ تصویریں ہیں اور پھر ہماری تصویریں میرے سرتاج۔۔ شادی کے تین ماہ مکمل ہوئے آ ریز احمد ۔۔ جیتو پاکستان کے سیٹ سے لی گئی تصویر“۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اور آ ریز احمد پاکستان کے مشہور اداکارﺅں میں سے ہیں ان دنوں دونوں ٹی وی سکرین پر کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی شادی رواں سال ابتداءمیں ہی ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -