11اپریل۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

11اپریل۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 
11اپریل۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کے دن 1981لندن کے علاقے برکسٹن میں سیاہ فام شخص کی گرفتاری کیخلاف بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کا آغاز ہوا،ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر پولیس پر پٹرول بم، بوتلیں اور اینٹیں پھینکیں، مقامی دکانوں کو لوٹا اور کاروں کو آگ لگا دی۔ ایک مقامی سکول اور 2 پبز کو بھی  نذر آتش کر دیا ہ، فائر فائٹرز مظاہرین کے حملوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ پولیس کی کارروائی کے دوران 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

11اپریل 1945کو امریکی فوج نے جرمنی میں ایک حراستی کیمپ کو آزاد کر دیا، یہ کیمپ  شہر بوخن والڈ میں قائم کیا گیا تھا جس میں جرمنی کے فوجیوں کو قید کیا گیا تھا۔اس کیمپ میں 20ہزار سے زائد جرمن فوجیوں کو قید کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 1933سے لیکر 1945تک تقریباً 2لاکھ سے زائد افراد اس جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ان افراد کو ہلاک کرنے کے طریقے اور ان کو دی جانے والی اذیتیں ایک الگ داستان ہیں۔

آج ہی کے دن 1957کو برطانوی حکومت نے سنگاپور کو اپنا آئین بنانے کی اجازت دیتے ہوئے الگ مملکت تسلیم کیا اور اپنے آئین پر حکومت کرنے کی اجازت دے دی  لیکن برطانیہ نے سنگا پور  کواس شرط پر اپنے آئین پر حکومت بنانے کی اجازت دی کہ برطانیہ خارجی امور اور دفاع کو کنٹرول کرتا رہے گا۔

11اپریل 1968کو امریکا میں شہری حقوق بل پاس کیا گیا، بل پر دستخط اس وقت کے صدر لنڈن جانسن نے کیے۔اس بل کے تحت رہائش کے امتیازی سلوک پر پابندی اور شہری حقوق کے کارکنوں کو تحفط فراہم کیا گیا تھا۔صدر جانسن نے”ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ“ کے قتل اور اس کے بعد ہونے والے تشدد پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اوپن ہاؤسنگ بل پر دستخط کیے۔

آج ہی کے دن 1970کو ناسا نے اپنا تیسرا مشن یو ایس اے اپالو13لانچ کیا، مشن اپالو 13چاند کیلئے انسان بردار ناسا کا تیسرا مشن تھا جسے کیپ کینیڈی  فلوریڈا سے لونچ کیا گیا۔بدقسمتی سے لانچ کے ٹھیک 2دن بعد خلائی جہاز کا آکسیجن ٹینک پھٹ گیا جس کے باعث خلائی بازوں کو مشن ترک کرنا پڑا۔ آکسیجن ٹینک پھٹنے سے طیارے میں آکسیجن،پانی اور بجلی کی کمی ہو گئی تھی لیکن خلائی عملہ خلائی جہاز کے قمری ماڈیول میں بحفاظت واپس آنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -