گورنر سٹیٹ بینک نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا 

گورنر سٹیٹ بینک نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا 
گورنر سٹیٹ بینک نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا اور کہا کہ آئی ایم ایف بجلی  اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دے رہا تھا  جس پر عمل نہ ہوسکا ، اب  جلد ہی ہو جائے گا۔

انگریزی جریدے" بلوم برگ" کو انٹرویو میں گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے  کے مطالبےپر عمل کرنا مشکل رہا ، سیاسی حالات در پیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر  رہتی ہے ، مجھے امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے ۔

رضا باقر نے کہا کہ روپے اور سٹاک مارکیٹ میں واقعی اچھے اشاریے ہیں ، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو لے کر چلیں ، سٹیٹ بینک نے اسی لئے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،  شرح سود میں اضافے کے باوجودمعیشت کی نمو 4 فیصد رہنے کے  اندازے ہیں ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ  وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے رابطے  ہیں ،  آئی ایم ایف کے  ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر عمل کرنا مشکل رہا ، سیاسی حالات در پیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر ہوتی ہے ، مجھے امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے ، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی خبر سنائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس -