اداکارہ مریم نفیس بھی عمران خان کے حق میں میدان میں آگئیں

سورس: instagram
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نکلنے والے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا.
اداکارہ مریم نفیس نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہاں بریانی کی پلیٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا , آپ صرف 172لوگ خرید سکتے ہیں لیکن 220ملین لوگ نہیں خرید سکتے“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ مریم نفیس پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے جنھوں نے بہت کم وقت میں اپنے کام سے اپنی جگہ بنائی ہے، ان دنوں ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔