راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنائے جانے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا

راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنائے جانے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی ...
راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنائے جانے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی حکومت معرض وجود میں آنے کا قوی امکان ہے جس کا فیصلہ چند ہی گھنٹوں میں ہوجائے گا، ایسے میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی میں سپیکر کا عہدہ دیاجائے گا تاہم اس سلسلے میں اب پیپلزپارٹی کا موقف آگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان خورشید شاہ نے بتایا کہ " سپیکر کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا، راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم رہے ہیں اور  میں نہیں سمجھتا کہ وہ سپیکر بنیں گے ، پرویز اشرف سمیت کسی نام کو پیپلزپارٹی قیادت نے حتمی شکل نہیں دی ۔

مزید :

قومی -سیاست -