ولیمے کے دن اداکارہ مریم نفیس بے سہارا بچوں کے پاس پہنچ گئیں

ولیمے کے دن اداکارہ مریم نفیس بے سہارا بچوں کے پاس پہنچ گئیں
ولیمے کے دن اداکارہ مریم نفیس بے سہارا بچوں کے پاس پہنچ گئیں
سورس: instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ مریم نفیس نے اپنے  ولیمہ کی تقریب مختلف انداز میں منا کر مداحوں کے دل جیت لیے ، انھوں نے  ولیمہ کے لیے کوئی بڑی دعوت کا اہتمام کرنے کے بجائے  یہ دن بے سہارا  بچوں کے ساتھ وقت گزار کر منایا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اپنا ولیمہ کی تقریب کیسے کی انھوں نے لکھا کہ ”آج کا دن شادی کی تقریبات میں سے سب سے مطمئن کرنے والا دن تھا، ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ان کے درمیان کھانا تقسیم کرنا ،معصوم باتیں کرنا ان سے دعائیں لینا ولیمے کے لیے بہترین راستہ ہے۔اس طرح سے آپ کو موقع ملتا ہے کہ آپ ان کے لیے کام کرو اور آگے جا کر بھی ایسے ہی کام کریں گے انشااللہ ، ان معصوم بچوں کے لیے دعا کریں کہ یہ ہمارے ساتھ  رہے“۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھی ہے اور انھوں نے اپنے ولیمے کے لیے کسی بڑے فنکشن کے بجائے بے سہارا بچوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

مزید :

تفریح -