پاکستان تحریک انصاف کا وزیر اعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کافیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا جن کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے ، آج پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پالیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں طے پایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی سے استعفے دے گی اور نئے وزیر اعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی ، شیری مزاری ، فواد چودھری اور علی محمد خان سمیت جتنے بھی رہنماؤں سے موقف جانا گیا ان سب کا یہی کہنا تھا کہ یہ اسمبلی سازش کے تحت آئی ہے ، اس الیکشن کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان سے استعفوں پر دستخط کر الئے ہیں ۔