وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
سورس: Twitter/@cmmehmood

  

پشاور (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل سے بچانا تھا اور صوبائی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے، تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -