اداکار وویک ابرائے کا سیمی گریوال کے عمران خان کے بارے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی مشہور اداکار وویک ابرائے نے بھارتی اداکار و ٹی وی میزبان سیمی گریوال کے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں لکھے گئے ٹویٹ پر ردعمل سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 9ایپریل 2022ءکو تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد جب سیمی گریوال نے عمران خان کے لیے ایک ٹویٹ لکھا جس کے ردعمل میں وویک ابرائے نے لکھا کہ ”اب تک کے پڑھنے والے بہترین ٹویٹس میں سے ایک ٹویٹ جس میں آپ ایک سوچ کے ساتھ کھڑے ہوں، کسی کے بارے لکھنا بہت مشکل ہے لیکن کسی کو دکھ دینا بہت آ سان ہے“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک اعتماد کامیاب ہونے کے بعد انھیں برطرف کر دیا گیا جس کی وجہ سے ان کے حق میں پوری دنیا کے مختلف ملکوں سے لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں ان کے حق میں آواز بلند کی جن میں بھارتی اداکارہ و میزبان سیمی گریوال بھی شامل ہیں۔
#ImranKhanPrimeMinister exit teaches: 1. A joint opposition can dismiss a popular Prime Minister. 2 Politics is no place for idealists. (I've known Imran for 40 yrs & idealism is at his core). He may have other failings - but corruption is not one of them.
— Simi Garewal (@Simi_Garewal) April 9, 2022