نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی ، ایک دن میں اتنے پوائنٹس کا اضافہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی ، ایک دن میں ...
نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی ، ایک دن میں اتنے پوائنٹس کا اضافہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی آج پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرنے جارہی ہے جبکہ اس سے قبل ہی تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کر دیاہے اور نئے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے دوران آج سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی اور نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے ،جبکہ ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی ہو ئی ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا توانڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر تھی جس میں شیئرز کا لین دین شروع ہونے کے بعد مسلسل اضافہ ہو تا رہا ،اب تک انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہواہے اور 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر نے کے بعد 46 ہزار 144 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیا گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 228,857,846 شیئرز کی خریدو فروخت ہو ئی جس کی مالیت 10,605,517,569 روپے رہی ۔

مزید :

قومی -