جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان پر بھی مقدمات تھے: سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی 

جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان پر بھی مقدمات تھے: سینئر صحافی مجیب الرحمن ...
جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان پر بھی مقدمات تھے: سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے نئے وزیرعظم کے انتخاب سے قبل ہی استعفے دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر یہ اعتراض اٹھایا جاتارہا کہ ان پر مقدمات ہیں اور جس دن ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن وہ حلف اٹھارہے ہیں، اس اعتراض پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان پر بھی مقدمات تھے ۔

سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہاہے کہ ملزم کی حیثیت سے وزیراعظم بن سکتے ہیں، جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان پر بھی کئی مقدمات تھے ، ان پر تو دہشتگردی کا مقدمہ تھا، جس کا پچھلے دنوں فیصلہ ہواہے ، صدر مملکت پر بھی مقدمہ تھا، سیاست دان پر مقدمہ قائم ہونے سے مجرم قرار نہیں دے سکتے، اگر ملزم قائد حزب اختلاف ہو سکتاہے تو وزیراعظم کیوں نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

قومی -