یہ کون ہیں ؟، شاہ محمود قریشی  آخری لمحے تک ساتھ رہنے والی اہم اتحادی جماعت کا نام بھول گئے

یہ کون ہیں ؟، شاہ محمود قریشی  آخری لمحے تک ساتھ رہنے والی اہم اتحادی جماعت ...
یہ کون ہیں ؟، شاہ محمود قریشی  آخری لمحے تک ساتھ رہنے والی اہم اتحادی جماعت کا نام بھول گئے

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں آخری لمحے  تک ساتھ رہنے والی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کا نام بھول گئے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا  کہ جب ہم حکومت میں تھے ہمارے بہت سے حلیف تھے ، ایم کیو ایم والے ہماری بھائی ہیں ، بلوچستان عوامی پارٹی والے بھی ہمارے ہیں ، اس کے ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے  جی ڈی اے رہنماؤں کی طرف دیکھا اور اسد عمر سے پوچھا یہ کون ہیں ؟، اسد عمر نے بتایا کہ یہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے )  ہے   جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جی ڈی اے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  آخری لمحے تک  ثابت قدم رہنے پر ان تمام دوستوں کا جن میں مسلم لیگ (ق) بھی شامل ہے کا  شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ہم نے پوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہے نیا پاکستان ، عمران خان کو دو تہائی اکثریت دو اور پھر دیکھو،   ہمارے ملک کو ایک مضبوط فوج درکار ہے ،  ہم اپنی فوج کی قدر کرتے ہیں ، شہداء کو سلام ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں  جو ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے قربانیاں دیتے ہیں ، لیکن مشرق پر ہمارا چالاک دشمن موجود ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہمیں  ایک آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے ، یہاں سالوں تک کیسز لٹکتے رہتے ہیں کچھ ایسے کیسز بھی ہیں جن کا نتیجہ گھنٹوں میں آجاتا ہے ، شہریوں کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -