گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی ، گورنر سندھ کا بھی استعفیٰ دینے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی ، گورنر سندھ کا بھی استعفیٰ دینے کا ...
گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی ، گورنر سندھ کا بھی استعفیٰ دینے کا اعلان

  

پشاور، کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کو بھجوا دیا گیا ہے  جبکہ  گورنر سندھ عمران  اسماعیل  نے مستعفی  ہونے کا اعلان کردیا۔

یادرہے کہ شاہ فرمان دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور وہ 1995ء سے تحریک انصاف سے وابستہ تھے ۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی سے انہیں اعتماد کا ووٹ بھی ملا تھا۔ 

ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔گورنر سندھ  کا کہنا تھاکہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سےشفٹ ہوجاؤں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -اہم خبریں -