خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھاپائی، نگہت اورکزئی بے ہوش ہوگئیں 

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھاپائی، نگہت ...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھاپائی، نگہت اورکزئی بے ہوش ہوگئیں 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہو گئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی اور حکومتی وزیر انور زیب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور     پی پی رہنما نگہت اورکزئی دوران ہاتھا پائی بیہوش ہو گئیں۔

"جیونیوز" کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر اعتماد کی قرار داد ووٹنگ ہوئی جس دوران  پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی کی حکومتی وزیر انور زیب کیساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ان کے حق میں 88ووٹ جب کہ ان کے مخالف 3ووٹ ڈالے گئے 

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -