نوجوان لڑکی کا مکڈونلڈز سے برگرکا آرڈر لیکن اندر سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر ہی اوسان خطاءہوگئے

نوجوان لڑکی کا مکڈونلڈز سے برگرکا آرڈر لیکن اندر سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر ہی ...
نوجوان لڑکی کا مکڈونلڈز سے برگرکا آرڈر لیکن اندر سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر ہی اوسان خطاءہوگئے
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک لڑکی نے مکڈونلڈز سے برگر آرڈر کیا اور جب کھانے لگی تو اس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ سن کر ہی لوگوں کو قے آ جائے۔ دی سن کے مطابق برطانوی قصبے ملٹن کینز کی رہائشی25سالہ کیتھی سوزوکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے اور اپنے بوائے فرینڈ کریگ کے لیے ’اوبر ایٹس‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ہوم سٹائل کرسپی چکن اور چیز برگر آرڈر کیے تھے۔

ابھی انہوں نے یہ برگر کھانے شروع ہی کیے تھے کہ کیتھی کے برگر میں سے ایک بڑے سائز کا کیڑا نکل آیا جس کے پورے جسم پر ایک پشم سی موجود تھی۔کیتھی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے 18.80پاﺅنڈ میں یہ کھانا خریدا تھا، جو ہمیں کچرے میں پھینکنا پڑا اور اس کیڑے کی وجہ سے جو طبیعت خراب ہوئی وہ الگ۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اتنا بڑا کیڑامکڈونلڈز کے سٹاف کو نظر کیوں نہ آیا؟ہم نے شکایت کی تو ہمیں متبادل کھانا دے دیا گیالیکن میری طبیعت اتنی خراب ہو چکی تھی کہ میں وہ بھی نہ کھا سکی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -