82سالہ خاتون کی 36سالہ شخص کیساتھ شادی لیکن 2سال بعد عائلی زندگی کیسی چل رہی ہے؟ دلچسپ انکشاف

82سالہ خاتون کی 36سالہ شخص کیساتھ شادی لیکن 2سال بعد عائلی زندگی کیسی چل رہی ...
82سالہ خاتون کی 36سالہ شخص کیساتھ شادی لیکن 2سال بعد عائلی زندگی کیسی چل رہی ہے؟ دلچسپ انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 2020ءمیں برطانیہ کی 82سالہ خاتون آئرس جونز نے مصر کے 36سالہ شخص محمد احمد ابراہیم کے ساتھ بیاہ رچا لیا تھا۔ اس وقت سبھی یہی خیال کررہے تھے کہ یہ شادی شاید چند ہفتے بھی نہ چل سکے لیکن اب دو سال گزر جانے کے بعد آئرس جونز نے اپنے اس رشتے کے متعلق ایسی باتیں کہی ہیں کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ دی سن کے مطابق محمد اور آئرس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔

چند ماہ بات چیت ہونے کے بعد آئرس بالآخر مصر پہنچ گئی تاکہ محمد سے روبرو مل سکے۔ اس ملاقات سے ان کی محبت اور گہری ہوئی اور تین سال کے تعلق کے بعد بالآخر انہوں نے 2020ءمیں شادی کر لی اور پھر محمد اپنی دلہن کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گیا۔حالیہ دنوں باپ کی بیماری کی وجہ سے چند ہفتے کے لیے محمد مصر واپس چلا گیا ۔ اس دوران آئرس برطانیہ میں اکیلی رہی۔ اس دوران آئرس نے بتایا ہے کہ اکیلے رہنے کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے محمد جیسا جیون ساتھی ملا۔ اس کی غیرموجودگی میں میں گھر کے کام کرتی اور باغبانی کرتی رہی۔ نہ میں نے کبھی میک اپ کیا اور نہ ہی اچھے کپڑے پہنے۔ وہ جب واپس آیا تو اس نے مجھے اسی حالت میں گلے لگا لیا کیونکہ اسی کا نام تو محبت ہے۔ یہ ایک مہینہ جو میں نے محمد کے بغیر گزارا ہے، اس میں مجھے احساس ہوا ہے کہ وہ میری زندگی میں کتنا اہم ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -