شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے

شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے
شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت عارف علوی علیل ہوگئے،  وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔

ایوانِ صدر  کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدرِ مملکت  مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں اور نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ شہباز شریف سے حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لیں گے۔

شہباز شریف کے حلف سے کچھ گھنٹے پہلے "علیل" ہونے پر صدرِ مملکت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت دراصل شہباز شریف سے حلف لینے کی بجائے پتلی گلی  سے نکل گئے ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -