عمران خان کے ہٹنے کے بعد کیا واقعی اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے اربوں ڈالر نکال لیے؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میدان میں آگیا

عمران خان کے ہٹنے کے بعد کیا واقعی اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ...
عمران خان کے ہٹنے کے بعد کیا واقعی اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے اربوں ڈالر نکال لیے؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میدان میں آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے اربوں ڈالر نکالے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی وضاحت سامنے آگئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے بڑی رقم نکالنے اور آمدن میں کمی کے بارے میں سوشل میڈ یا پر جعلی خبروں کی تردید کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں اب تک تقریباً 86 ملین ڈالر کی آمد ہوئی جو کہ بہت مضبوط ہے اور کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل آمد اب 4بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈ یا پر یہ افواہیں گرم تھیں کہ اوورزسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے ڈیڑھ سے 2ارب ڈالر نکال لیے ہیں ۔

مزید :

بزنس -