"عمران خان کسی صورت فوج کے خلاف نہیں بولیں گے"

"عمران خان کسی صورت فوج کے خلاف نہیں بولیں گے"
سورس: Twitter

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی صورت میں فوج کے خلاف نہیں بولیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیٹھ 10 ارب لگا کر حکومت تبدیل کروا سکتا ہے۔ایسے تو بھارت بھی 10ارب لگا کر ہماری حکومت تبدیل کر سکتا ہے۔ کرپشن میں لتھڑا ہوا شخص وزیراعظم بن گیا ہے۔کوشش ہے جتنی جلدی ہو سکے الیکشن کی طرف جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی صورت میں فوج کے خلاف نہیں بولیں گے۔فوج ایک طاقت ور ادارہ ہے۔ہماری پارٹی کوئی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جس سےہماری فوج بدنام ہو۔ماضی میں ان لوگوں نے فوج اور عدلیہ کو گالیاں دیں جو کہ غلط بات ہے ہم ایسا نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -