رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم رنگے ...
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ویب ڈیسک)  اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم قصبہ کالونی سے 4 سال کی بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا،  جسے بعد ازاں  اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 4 بچوں کو اغواء کر کے ناظم آباد میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔