درگاہ شاہ نورانیؒ جانیوالے زائرین کو حادثہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے درگاہ شاہ نورانیؒ جانیوالے ٹرک کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ، سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔آصف علی زرداری نے حادثے کے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔