پنجاب میں عید کے روز کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے افراد جانیں گنوا بیٹھے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں

پنجاب میں عید کے روز کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے افراد جانیں گنوا بیٹھے ؟ ...
پنجاب میں عید کے روز کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور کتنے افراد جانیں گنوا بیٹھے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ  پنجاب میں عید کے روز ٹریفک حادثات میں  کتنے افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ "جنگ " کے مطابق عید کے روز پنجاب میں 2288 ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق 1302 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 420 ٹریفک حادثات لاہور، 139 فیصل آباد اور 131 ملتان میں ہوئے۔ 2288 حادثات میں سے 2330 موٹر سائیکلوں، 82 رکشوں اور 251 کاروں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔