خیبرپختونخوا میں رواں سال کتنے دہشت گرد مارے گئے اور کتنے گرفتار ہوئے ؟ جانیے

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں رواں سال کتنے دہشت گرد مارے گئے اور کتنے پولیس اہلکار شہید ہوئے ؟ اس بارے میں آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے اہم معلومات کا تبادلہ کیا ہے ۔
"جیو نیوز " سے گفتگو میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رواں برس مختلف کاروائیوں کے دوران 88 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس کے 41 اہلکار شہید ہوئے۔ان کاروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔صوبے میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے۔
آئی جی اختر حیات خان نکا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔