شاہ محمود قریشی نے 6ججز کے خط کے حوالے سے کیا کہا ؟مہربانو قریشی نے صحافیوں کو بتا دیا

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انساف کے مرکزی اسیر رہنما شاہ محمود قریشی نے 6ججز کے خط کے حوالے سے کیا کہا ؟ انکی صاحبزادی مہربانو قریشی نے صحافیوں کو بتا دیا ۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کو ہماری ملاقات ہوئی تھی، شاہ محمود قریشی کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ شاہ محمود قریشی پرامید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھا، کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 16 اپریل کو سائفرسزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کوئی بہانے بازی نہیں ہوگی۔ پراسیکیوشن کے پاس سائفر کیس میں کوئی دلیل نہیں۔