تربوز کے میٹھا ہونے کے بارے میں پتہ لگانے کے 3 آسان طریقے

تربوز کے میٹھا ہونے کے بارے میں پتہ لگانے کے 3 آسان طریقے
تربوز کے میٹھا ہونے کے بارے میں پتہ لگانے کے 3 آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  عام طور پر جب آپ تربوز خریدنے جاتے ہیں تو دکاندار پھل کی مٹھاس کا یقین دلانے کیلئے تربوز کاٹ کر اس کا گہرا لال رنگ دکھاتا ہے لیکن بسا اوقات  تربوز ایک طرف سے پکا اور دوسری طرف سے  تھوڑا کچا رہ جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اس طرف سے زیادہ پکا ہو یا جالا بن چکاہوِ ، ایسے میں تربوز کے میٹھا ہونے یا نہ ہونے بارے پتہ لگانے کے تین طریقے سامنے آئے ہیں جو عمومی طورپر درست ثابت ہوتے ہیں۔

 پہلا طریقہ تربوز کے حجم اور وزن سے تعلق رکھتا ہے، جب آپ تربوز اٹھائیں اور حجم کے حساب سے وہ وزنی بھی ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ رس سے بھرپور ہے یعنی پک چکا ہے۔  دوسرا یہ ہے کہ جب آپ اُس پر اپنی مٹھی کو ماریں تو گہری آواز پیدا ہونی چاہیے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ تربوز میٹھا ہے۔ اگر ایسی آواز پیدا نہ ہو یعنی اوپری سطح کی آواز پیدا ہو تو بہتر یہی ہے کہ وہ تربوز نہ لیں۔اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے دکاندار حضرات آپ کو مطمئن کرنے کیلئے تربوز کو تھپکی دیتے ہیں۔

  تیسرے طریقہ یہ ہے کہ تربوز لیتے وقت اُس پر نارنجی یا گہرے پیلے رنگ کے بڑے دھبے کو دیکھیں۔ اگر تربوز پر ایسا بڑا دھبہ موجود ہو تو اس کے 2 مطلب ہیں، پہلا یہ کہ اُس کی سورج سے زیادہ عرصے تک نمائش رہی ہے۔ دوسرا یہ کہ تربوز کے گودے میں موجود مٹھاس زیادتی کی وجہ سے باہر نکلنا شروع ہوگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -