بہاولنگر واقعہ، کیا واقعی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے استعفیٰ دیدیا؟ حامدمیر نے ویڈیو شیئر کردی

بہاولنگر واقعہ، کیا واقعی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار ...
بہاولنگر واقعہ، کیا واقعی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے استعفیٰ دیدیا؟ حامدمیر نے ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں حساس ادارے کے ملازمین کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار وں سے اظہار یکجہتی کے لیے مبینہ طورپر ایلیٹ فورس کے جوان نے نوکری سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا جبکہ جوان کی جانب سے اپنی وردی بھی نذر آتش کردی گئی، اس پر سینئر صحافی حامد میر نے سوال اٹھا دیا۔ 

سینیئر صحافی حامد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھا جاسکتا ہے کہ محمد فیصل خان نامی ایلیٹ فورس کا اہلکار بہاولنگر واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے نوکری سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہے، محمد فیصل کی جانب سے اپنی کمانڈ وردی کو تیل جھڑک کر نذر آتش بھی کردیا گیا، ویڈیو پر تجریہ کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا ہے کہ ’’ کیا یہ ویڈیو جھوٹی ہے یا وہ لوگ جھوٹے ہیں جو اس واقعے سے انکار کر رہے ہیں اور اس سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -