شوہر کا بیوی پر تشدد، سرمونڈ دیا، خاتون گھر سے فرار ہوکر نجی ادارے پہنچ گئی
شہداد کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو ناچاقی پرشوہر نے تشدد کے بعد بیوی کا سرمونڈ دیااور سگریٹ سے جلاتارہاجس پر خاتون گھر سے فرار ہو کر تحفظ کیلئے ادارہ خدمت معصومین پہنچ گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارھ کی رہائشی پچیس سالہ یاسمین چانڈیو کواپنی بیٹی کے ہمراہ تحفظ کے لیے ادارہ خدمت معصومین لاڑکانہ کے دفتر پہنچ گئی جہاں یاسمین نے صحافیوں کو بتایا کے اس کا شوہر محمد ملوک نشے کا عادی ہے اور دوبچوں کے باپ سے گھر کا خرچ مانگنے پر سات روز قبل شوہر نے رسی سے باندھ کے سر کے بال مونڈھنے کے علاوہ سگریٹ سے جسم بھی جلادیا اور دو دن تک باندھ کے رکھا تاہم موقع پاکروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔خاتون نے بتایاکہ وہ یتیم ہے اور اس کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث وہ یہاں تحفظ لینے آئی ہے۔
ادارہ خدمت معصومین کے سربراہ انور کھوکھر نے بتایا کے یتیم خاتون کی شادی بھی ادارے کی جانب سے کروائی گئی اور ہماری کوشش ہوگی کے اس کے شوہر کے ساتھ معاملات کو دوبارہ درست کیا جاسکے۔