بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سپریم کورٹ کاازخودنوٹس

بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سپریم کورٹ کاازخودنوٹس
بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سپریم کورٹ کاازخودنوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کااز خود نوٹس لے لیا۔ مقدمہ کی سماعت پندرہ اگست کو ہوگی آئی جی بلوچستان سمیت دیگر ایجنسیوں کے سربراہان کو طلب کرلیا گیا۔چیف جسٹس نے یہ نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے ایک نوٹ پر لیا جو انہوں نے بلوچستان میں مسافر بس پر فائرنگ ، مشرقی بائی پاس پر عید کی نماز پڑھ کے نکلتے ہوئے علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ اورایس ایچ اوکے جنازے پر ہو نے والے خودکش حملے پر پیش کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارکے نوٹ کو پٹیشن میں تبدیل کرکے سماعت کیلئے پندرہ اگست کی تاریخ مقرر کی ، مقدمے میں اٹارنی جنرل، آئی جی بلوچستان اور دیگر ایجنسیوں کے سربراہوں کو طلب کیا گیا ہے، مقدمے کی سماعت بلوچستان بدامنی کیس کے ساتھ کی جائے گی۔

مزید :

کوئٹہ -