کریتی سینن اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

کریتی سینن اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی
کریتی سینن اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)ہیرو پنتی کی ہیروئن کریتی سینن اگلی فلم میں ایک ولن کے ہیرو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلو گرہوں گی۔ٹائیگرشروف کے ساتھ ہیروپنتی سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کریتی سینن بھاویش جوشی میں سدھارتھ ملہوترا پر اپنے پیار کا جادو چلائیں گی۔ ہیرو پنتی ٹائیگر شیروف کی اداکاری مداحوں کو پسند آئی۔ وہیں کریتی سنن بھی فلمسازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تو دوسری طرف اسٹوڈنٹ آف دی ائیر جیسی کامیاب فلم سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے سدھارتھ ملہوترا کو اپنی حالیہ فلم ایک ولن کی وجہ سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جس کے ہدایتکار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ ہدایتکار موتوانی کو اپنی فلم کے لیے نئے چہروں کی تلاش تھی جس کے لیے انھوں نے کریتی اور سدھارتھ سے رابطہ کیا۔

مزید : کلچر