بھارت برائڈل فیشن ویک، ماڈلز نے جلوے بکھیرکرمحفل لوٹ لی

بھارت برائڈل فیشن ویک، ماڈلز نے جلوے بکھیرکرمحفل لوٹ لی

  



نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارت میں جاری ہے برائیڈل فیشن ویک میں عروسی ملبوسات سے سجی سنوری ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ نئی دہلی میں جاری انڈیا برائیڈل فیشن ویک کے دوسرے روز ماڈلز نے جھلملاتے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی، خوبصورت شراروں اور ساڑھی میں ملبوس واک کرتی ماڈلز کی شان ہی نرالی تھی،،ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن میں مختلف رنگوں کو استعمال کیا۔ روایتی ملبوسات پہنے مرد ماڈلز نے بھی خوب داد سمیٹی۔ بالی وڈ اداکارعلی افضل ساتھی اداکارہ ادیتی راﺅ کے ساتھ شو اسٹوپر کے روپ میں ریمپ پر نظر آئے۔

مزید : کلچر