فلم ”کیسا بلانکا“ میں بجایاجانے والا پیانو رواں سال نومبر میں نیلام کردیا جائے گا
لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی معروف فلم ”کیسا بلانکا“ میں بجایا جانے والا پیانو رواں سال نومبر میں نیلام کردیا جائے گا۔ لکڑی کی کیسنگ میں بنے خوبصورت نقش و نگار والے پیانو پر گانا ”ایس ٹائم گو بائے“ گایا گیا تھا جس کی دھن آج بھی دلوں کو مسحور کردیتی ہے۔
1945 ءکی فلم کے اس گانے کے سین میں معروف اداکار ہنری بوگارٹ اور اداکارہ انگرڈ برجمین مراکش کے ایک کیفے میں دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پیانوں اب بھی قابل استعمال حالت میں ہے۔