مہیش بھٹ بالی ووڈ کی حالیہ فلموں پر نالاں

مہیش بھٹ بالی ووڈ کی حالیہ فلموں پر نالاں

  



ممبئی( نیٹ نیوز)فلمساز مہیش بھٹ نے کہاہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی حالیہ فلموں میں نہ تو بہترین کہانی ہے اور نہ ہی کوئی بہترین اداکاری ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمساز مہیش بھٹ نے کہاکہ حالیہ بننے والی فلمیں ہماری ثقافت سے بہت دور لالا لینڈ سے بنی ہیں ۔ہمیں اپنی کہانیو ں کو اپنی ثقافت کی جڑوں سے جوڑنے کی دوبارہ ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میں بہت با معنی اور معاشرے کیلئے فائدہ مند فلم بناﺅ ں گا۔

مزید : کلچر