پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار سینما مالکان ہیں ¾مدیحہ شاہ
لاہور(اے این این )اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار سینما مالکان ہیں۔جو بھارتی فلمیںچلا کرپاکستان فلم انڈسٹری کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںمدیحہ شاہ نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلموں کا ایک نام ہوا کرتا تھا اور ہر ریلیزہونے والی فلم ٹھیک ٹھاک بزنس کرتی تھی مگر جیسے ہی بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملی تو سینما مالکان نے پاکستانی فلموں کو لگانے کی بجائے بھارتی فلموں کی نمائش شروع کر دی اور اگر کسی سینما میں پاکستانی فلم لگی بھی تو اسے جلد اتار کر بھارتی فلم چلا دی جاتی ہے۔