آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ‘سلویسٹر سٹالون

آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ‘سلویسٹر ...

  



کیلی فورنیا( نیٹ نیوز)ہالی وڈ کے سٹار سلویسٹر سٹالون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہالی وڈ کی فلموں کی بڑھتی ہوئی آن لائن پائریسی نے امریکی فلمی صنعت کو برباد کرنا شروع کر دیا ہے اور بہت سے افراد کی روزی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کرنے والے راکی سٹار کو جب علم ہوا کہ اس کی نئی ایکشن فلم ، دی ایکسپنڈایبلز کو اس کی طے شدہ ریلیز کی تاریخ سے بھی تین ہفتے پہلے چرا کر آن لائن ڈال دیا گیا ہے تو ان کی پریشانی کی حد نہ رہی۔ چند گھنٹوں کے اندر اندر اس فلم کی ایک لاکھ کاپیاں ڈاون لوڈ کر لی گئی تھیں۔

مزید : کلچر