بالی ووڈ کے اراکین پارلیمان کےلئے خصوصی ہدایات جاری

بالی ووڈ کے اراکین پارلیمان کےلئے خصوصی ہدایات جاری

  



نئی دہلی( نیٹ نیوز)پریش راول، کرن کھیر اور ہیما مالنی جیسے بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں اس بار بی جے پی کے نمائندوں کے طور پر منتخب ہو کر پارلیمان میں آئے ہیں۔ممبئی کے ایک اخبار کے مطابق پارٹی نے ان فنکاروں کو کئی ہدایات دی ہیں۔ان سے کہا گیا ہے کہ وہ لائیو شو اور کنسرٹ نہ کریں۔ ’فحش‘ اور ’ذو معنی‘ کامیڈی فلمیں نہ کریں۔اس کے ساتھ مودی حکومت نے مبینہ طور پر ان سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران زیادہ سے زیادہ حاضر رہیں اور پارلیمنٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔حال میں بھارت کے معروف کرکٹر سچن تنڈولکر اور معروف اداکارہ ریکھا پر ایوان بالا کے اجلاس سے غیر حاضر رہنے پر تنقید ہوئی ہے۔

مزید : کلچر