ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“کا پہلا ٹریلر جاری
 ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“کا پہلا ٹریلر جاری

  



 نیویارک( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی صفِ اول کی لیروئن کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”کیمپ ایکسرے“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکارپیٹر سیٹلر کی اس فلم میں کرسٹین اسٹیورٹ کے علاوہ پیمن مادی،جولیا ڈفی،جان کیرول لنچ،لین گیریسن اور جوزف جولیان سوریا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایلن گولڈ اسمتھ وین اور ڈیوڈ گورڈن گرین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گونتاناموبے جیل کے عارضی ڈی ٹینشن ایریا کیمپ ایکسرے میں نئے گارڈ کے طور پر تعینات ہونے والی آرمی آفیسر ایمی کول(کرسٹین اسٹیورٹ)کے گرد گھوم رہی ہے جو اس ڈی ٹینشن کیمپ کی جیل میں موجودعلی عامر(پیمن مادی)نامی ملزم سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے۔10لاکھ ڈالرکے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کیمپ ایکسرے آئی ایف سی فلمز کے تحت17اکتوبرکو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید : کلچر