ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ اداکارہ حیا علی

ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ اداکارہ ...

  




لاہور (آئی این پی) اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین سکرپٹ منتخب کر کے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہیے ۔

جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضاء نہیں بنائیں گے اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی ۔

مزید : کلچر