جیمی ڈونن فلم ”دی سیج آف جودت ویلی“ میں اقوام متحدہ کے کمانڈر کا کردار ادا کرینگے

جیمی ڈونن فلم ”دی سیج آف جودت ویلی“ میں اقوام متحدہ کے کمانڈر کا کردار ادا ...

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ میں کام کرنے والے اداکارہ جیمی ڈونن نئی فلم ”دی سیج آف جودت ویلی“ میں اقوام متحدہ کے کمانڈر بنیں گے جو امن مشن پر کانگو پہنچتے ہیں اور اغوا کرلئے جاتے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار رچی سمتھ ہوں گے جبکہ پروڈیوسر ایلن مولونی ہیں۔ فلم آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی مشترکہ فلمسازی ہوگی جس کی عکسبندی آئندہ سال موسم بہار میں شروع ہوگی۔

مزید : کلچر