پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 اگست کو شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 اگست کو شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو ( نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہوگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔ اس میچ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت اینگلو میتھوز کریں گے ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کولمبو کو سونپی گئی ہے ۔ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس بھی کھیلے گی۔