یو اے ای کرکٹ بورڈ کا دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا اعلان

یو اے ای کرکٹ بورڈ کا دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ٗ خرم خان ٹیم کے کپتان ٗمحمد توقیر نائب کپتان ہونگے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ کیا تھا اگلے برس شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیمیں ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں تربیت حاصل کریں گی ۔ اس ٹیموں میں یو اے ای کی ٹیم بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں یہ ٹیمیں ستمبر اکتوبر میں ان ممالک کا دورہ کریں گی جہاں ان کو تربیت فراہم کرنے کے لئے آئی سی سی مدد فراہم کرے گی ۔ اگلے برس 14 فروری سے 29 مارچ تک کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے یو اے ای کے ساتھ ساتھ افغانستان، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران یہ ٹیمیں ان ممالک کی ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلیں گی۔