راجر ز کپ: وینس ولیمز اگنیسکا فیڈرر اور سونگا فائنل میں پہنچ گئے

راجر ز کپ: وینس ولیمز اگنیسکا فیڈرر اور سونگا فائنل میں پہنچ گئے

  



                       مونٹریال( نیٹ نیوز) راجر فیڈرر اور جو ولفریڈ سونگا راجرز کپ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز کو اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ہاتھوں شکست کا سامنا، فیصلہ کن معرکے میں تھرڈ سیڈ اگنیسکا راڈونسکا سے ٹاکرا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سپین کے فیلکیانو لوپز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ ویمنز سنگلز کا پہلا سیمی فائنل ولیمز سسٹرز کے مابین کھیلا گیا، دونوں بہنوں کے مابین یہ 25 واں معرکہ تھا جس میں مسلسل پانچ شکستوں کے بعد وینس ولیمز نے اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمز کو قابو کر لیا۔ پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود وینس نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے دونوں سیٹس میں فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔ وینس ولیمز کی جیت کا سکور 6-7 ، 6-2 اور 6-3 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے روس کی کترینا مکاروا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی