بیٹسمینوں نے مایوس کن کارگردگی دکھائی سابق کرکٹرز

بیٹسمینوں نے مایوس کن کارگردگی دکھائی سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا کرسکتی تھی لیکن بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اگر بیٹسمینوں نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا تومستقبل میں بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز نے گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سرفراز نواز، عامر سہیل، سکندر بخت،راشد لطیف سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے پہلی ااننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اپنی دوسری اننگز میںہر بیٹسمین پریشر میں کھیلتا نظر آیا جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ٹیسٹ میچ کو ڈرا کیا جاسکتا تھا اور پاکستانی بیٹسیمنوں کے لئے آخری وقت تک وکٹ پر کھڑے رہنا کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن غیر ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی ٹیم کو اب دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر پاکستان نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کو اپنی بیٹنگ لائن اپ درست کرنے کی ضرورت ہے ۔