یونس خان سری لنکا کیخلاف زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

یونس خان سری لنکا کیخلاف زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

  



گال( نیٹ نیوز) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ یونس خان آئی لینڈرز کے خلاف اب تک 25 ٹیسٹ کی 41 اننگز میں 1998 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے کیریئر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 313 رنز بھی سری لنکا کے خلاف کھیلی۔ اس سے قبل سے سری لنکا کے خلاف زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ انہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 1995 رنز بنائے۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق 1559 رنز کے ساتھ تیسرے، بھارت کے راہول ڈریوڈ 1508 رنز کے ساتھ چوتھے اور وریندر سہواگ 1239 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی