یوم آزادی نیشنل سائیکل ریس 20اگست کو ہوگی

یوم آزادی نیشنل سائیکل ریس 20اگست کو ہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ماہ آزادی کے تقریبات کے حوالے سے نیشنل سائیکل ریس اسلام آباد سے مری تک 20اگست کو ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق سائیکلنگ ریس میں اسلام آباد ، چاروں صوبے ، واپڈا، سوئی سدرن گیس ، فاٹا ، ایچ ای سی اور پاکستان آرمی کے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی