بین الاقوامی عدالت غزہ تنازع کی تحقیقات کرے ، فلسطینی وزیر خارجہ

بین الاقوامی عدالت غزہ تنازع کی تحقیقات کرے ، فلسطینی وزیر خارجہ

                                                   غزہ(آن لائن)فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت چاہتی ہے کہ غزہ کے موجودہ خونریز تنازعے کی بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی جے کی طرف سے چھان بین کرائی جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض المالکی نے یہ بات کولمبیا کے اپنے ایک دورے کے دوران دارالحکومت بوگوٹا میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت جلد کوشش کرے گی کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کے الزامات کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدلت میں جواب دہ بنایا جائے۔ اس تنازعے کے دوران اسرائیل نے گزشتہ روز بھی غزہ پر قریب 50 فضائی حملے کیے، جن میں آٹھ فلسطینی مارے گئے جبکہ فلسطینی شدت پسندوں کی طرف سے بھی اسرائیل پر 25 راکٹ فائر کیے گئے۔

 غزہ کے موجودہ تنازعے میں اب تک 1914 فلسطینی اور 67 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر